شہزادہ عمیر طاہر کا گوجرانوالہ بورڈ کے امتحانی مرکز کا اچانک معائنہ
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ریفارمز ایگزامینیشن مانیٹرنگ ٹیم کے نمائندہ خصوصی شہزادہ عمیر طاہر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ میں گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سیکنڈ اینول امتحان 2026 کے انٹرمیڈیٹ کمبائنڈ امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے سوالات بھی کیے ۔ دریں اثنا شہزادہ عمیر طاہر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری محمد اورنگزیب کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد سے ان کے دفتر میں ملاقات بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments