خوشی کے مواقع پر اسلامی تعلیمات کو فراموش نہ کیا جائے :پیر داؤد رضوی

خوشی کے مواقع پر اسلامی تعلیمات  کو فراموش نہ کیا جائے :پیر داؤد رضوی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) امیر جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خوشی اور مسرت حاصل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔

قرآن پاک کے حکم کے مطابق ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں میں مزید اضافہ فرماتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر بالخصوص لوگ اسلامی تعلیمات کو فراموش کر دیتے ہیں، جس کا انجام بعض اوقات افسوس ناک ہوتا ہے ۔ چند روز قبل سیالکوٹ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پیش آنے والا واقعہ بھی اس کی مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...