فضائی آلودگیوگردوغبار کم کرنے کیلئے شہر میں پانی کا چھڑکاؤ
سموگ کی روک تھام کیلئے مزید قدامات جاری رکھیں گے :عمران میو
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) فضائی آلودگی اور گردوغبار پر قابو پانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے انوائرنمنٹ پروٹیکشن فورس نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور علاقوں میں واٹر گن کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹ انجینئر محمد عمران میو کی قیادت میں جاری اس کارروائی کا مقصد سڑکوں سے اٹھنے والے گردوغبار کو دبانا، فضا میں آلودگی کے پھیلاؤ کو کم کرنا اور سموگ کے اثرات پر قابو پانا ہے ۔ اس موقع پر انجینئر محمد عمران میو نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے عملی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ واٹر گن کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ سے گردوغبار کم کرنے اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments