بار انتخابات:الیکشن مہم میں ووٹرز کی سالگرہ کے کیک کاٹنے پر پابندی

 بار انتخابات:الیکشن مہم میں ووٹرز کی سالگرہ کے کیک کاٹنے پر پابندی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن بورڈ نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔

 بورڈ کی ہدایات کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور ان کے حامی انتخابی مہم کے دوران کسی ووٹر کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ سکیں گے ۔اس حوالے سے الیکشن بورڈ کا اجلاس کمیٹی روم میں چیئرمین وقار حسین بٹ ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احاطہ سیشن کورٹ اور ضلع کچہری میں لگائی گئی تمام فلیکسز 24 اکتوبر تک اتار دی جائیں، جبکہ آئندہ بھی کسی قسم کی فلیکس لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ الیکشن بورڈ نے واضح کیا کہ فلیکسز نہ ہٹانے کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن بورڈ کے فیصلے کے مطابق سیشن کورٹ کے ختم نبوت چوک میں 30 نومبر تک امیدواروں کی جانب سے ووٹ مانگنے اور انتخابی حمایت کی اپیل کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم یکم دسمبر سے 11 دسمبر تک اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...