اقبال کی شاعری فکری اور عملی رہنمائی کا ذریعہ :مقررین
کلامِ اقبال اور تقریری مقابلے ،پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، فلسفے اور پیغامِ خودی کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لیے پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن، محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام کلامِ اقبال اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں شرکت کے لیے طلبہ و طالبات کی عمر کی حد 14 سے 25 سال مقرر کی گئی تھی۔ کلامِ اقبال کے مقابلے میں 50 سے زائد جبکہ تقریری مقابلے میں 35 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے نقد انعامات بھی مقرر کیے گئے ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار، دوسری پوزیشن والے کو 10 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5 ہزار روپے انعام دیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میڈم عطیہ ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ فکری اور عملی رہنمائی کا مکمل ذریعہ ہے ۔ ان کا پیغام نوجوانوں میں خود اعتمادی، خودداری، علم و عمل اور قومی ذمہ داری کا شعور بیدار کرتا ہے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور، ڈائریکٹر انفارمیشن منور حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم شمسہ گیلانی، ججز، طلبہ و طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments