ماحولیاتی آلودگی کیخلاف بھرپور کارروائیاں‘ 116 مقامات سیل

ماحولیاتی آلودگی کیخلاف بھرپور کارروائیاں‘ 116 مقامات سیل

ایک ماہ کے د وران ایک کروڑ 5لاکھ 23ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) محکمہ ماحولیات نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے ایک ماہ کے دوران بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 107 صنعتی یونٹس سمیت مجموعی طور پر 116مقامات سیل کر دیے ، جبکہ ایک کروڑ 5لاکھ 23ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔محکمہ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران صنعتی یونٹس کے 332 دورے کیے گئے ۔ خلاف ورزیوں پر 107 یونٹس سیل، 91یونٹس کو مجموعی طور پر 89لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے ، چار ایف آئی آر درج اور چار یونٹس مسمار کیے گئے ۔اسی طرح پائرولائسز پلانٹس کے 23دوروں کے دوران چھ پلانٹس سیل، تین یونٹس کو 13لاکھ روپے جرمانے ، ایک ایف آئی آر درج اور دو پلانٹس مسمار کیے گئے ۔ بھٹہ خشت کے حوالے سے 249 انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران خلاف ورزیوں پر دو یونٹس کو دو لاکھ روپے جرمانے اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔سروس سٹیشنز کے چھ دورے کیے گئے ، جبکہ خلاف ورزی پر ایک سروس سٹیشن سیل کیا گیا۔ سکشن ہڈز کی انسپکشن کے دوران ایک یونٹ سیل اور 49 یونٹس کو مجموعی طور پر تین لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔مزید برآں پلاسٹک کے حوالے سے 64انسپکشنز کے دوران 497 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک ضبط کیا گیا جبکہ سات یونٹس کو 45 ہزار روپے جرمانے کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...