مرحوم ڈاکٹر رانا موسیٰ خالد کی یاد میں مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ڈاکٹر رانا موسیٰ خالد مرحوم کی یاد میں مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں خان بہادر چوہدری مشتاق احمد کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نارووال کے پروفیسر ڈاکٹر رضوان یوسف سمیت 40مرد و خواتین ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ کیمپ میں گاؤں باورے کے رہائشیوں کو جانوروں کی بہتر پرورش، صفائی ستھرائی، وبائی امراض سے بچاؤ، خوراک کے درست استعمال اور ادویات کی مناسب مقدار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے جانوروں کا معائنہ، الٹراساؤنڈ اور سرجری کی گئی۔، جبکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ آخر میں ڈاکٹر رانا موسیٰ خالد مرحوم کے کالج فیلو ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی قبر پر شجرکاری کی اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments