شمس آباد میں سیوریج کا مسئلہ حل‘ پانی کی فراہمی بحال
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) اہلیانِ شمس آباد کا سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیااور صاف پانی کی فراہمی بحال ہوگئی ‘مون سون کی بارشوں کے بعد نکاسی آب کے سنگین مسائل کے باعث علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر واسا گوجرانوالہ کے افسران اور ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے نئی پائپ لائنیں بچھانے کا کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا۔ یہ کام ڈی ایم ڈی واسا چوہدری حسین فیصل کی نگرانی میں کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں صاف پانی کی فراہمی بحال ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments