شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا

 شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا

راہوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) نواحی گاؤں منڈیالہ و ڑائچ سے نامعلوم ملزم نے 30سالہ شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا ۔

خاوند کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ منڈیالہ وڑائچ کے ناصر علی نے پولیس کو درخواست دی کہ گزشتہ روز اس کی بیوی (ن) بعمر30سال دن گیارہ بجے راہوالی جانے کا بتاکر گئی ، شام تک واپس نہ آئی تو تشویش لاحق ہونے پر تمام رشتہ داروں سے اس کے متعلق معلوم کیا گیا لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا ۔جس پر اسے قوی شک ہے کہ اس کی بیوی (ن) کو کسی نامعلوم ملزم نے بری نیت سے اغوا کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...