دیوار گرنے سے 7سالہ بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

 دیوار گرنے سے 7سالہ بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔

محلہ فیصل کالونی میں بچے کھیل کود کے دوران دیوار پر چڑھ رہے تھے کہ بوسیدہ دیوار زمین بوس ہو گئی اور دو بچے ملبے کے نیچے دب گئے ۔ریسکیوکی ٹیم موقع پر پہنچی تو 7سالہ محمد علی ولد عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا جبکہ 9سالہ عقیل ولد شکیل شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے کامونکی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...