لالہ موسیٰ:ڈاکوئوں نے سپرسٹورسے لاکھوں لوٹ لئے
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود مین جی ٹی روڈ پر واقع علاقہ ٹھیکریاں میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے۔
مصروف ترین شاہراہ پر واقع ایک مقامی سپر مارٹ میں مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کر ڈالی۔ ملزمان سپر مارٹ سے اسلحہ، قیمتی موبائل فونز اور کاؤنٹر میں موجود لاکھوں روپے کی نقدی سمیت باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔عینی شاہدین اور ذرائع کے مطابق، مسلح ملزمان جدید اسلحہ لہراتے ہوئے اچانک سپر مارٹ میں داخل ہوئے اور عملے سمیت وہاں موجود خریداروں کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر خوف و ہراس پھیلا کر کیش کاؤنٹر کا صفایا کیا، جبکہ عملے اور موجود افراد سے موبائل فونز بھی چھین لیے ۔واردات مکمل کرنے کے بعد ملزمان نہایت اطمینان سے مین جی ٹی روڈ کے راستے نامعلوم سمت فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments