حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے وسائل بروئے کار لائے :وقاص افتخار
ڈسکہ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما وقاص افتخار بٹ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام مہنگائی، بے روزگاری، علاج معالجے کی سہولیات کی کمی، تعلیمی مسائل اور بنیادی شہری ضروریات کے حوالے سے متعدد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایسے حالات میں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لائے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کا معیار تشہیری مہمات، بڑے بڑے دعوے یا اشتہارات نہیں بلکہ ان کے نتیجے میں عام شہریوں کو حاصل ہونیوالی حقیقی سہولیات اور ریلیف ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments