گجرات:ریور گارڈن پارک میں جدید ڈیجیٹل آر او پلانٹ کا افتتاح

گجرات:ریور گارڈن پارک میں  جدید ڈیجیٹل آر او پلانٹ کا افتتاح

گجرات(سٹی رپورٹر)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے بھٹہ برادران حاجی جاوید اشرف بھٹہ، عادل اشرف بھٹہ،ابوبکر بھٹہ نے والد ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت بے لوث ٹیم ممبر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن حاجی محمد اشرف بھٹہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے۔۔۔

 ریور گارڈن پارک میں گجرات کا مہنگا ترین جدید ڈیجیٹل آر او پلانٹ کا بڑا صدقہ جاریہ کا افتتاح حاجی جاوید اشرف بھٹہ،سابق صدر گجرات بار چوہدری منیر گوندل،امتیاز کوثر،چوہدری مظہر وڑائچ ریور گارڈن،مرزا عبدالرؤف نے اخلاق شفیع،عادل اشرف بھٹہ،ابوبکر بھٹہ،اسد جاوید بھٹہ چوہدری توصیف عبداﷲ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرکیا۔اس موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر صدر محمد یعقوب سیٹھی فاونڈیشن محمد یاسر یعقوب سیٹھی سی ای او سیٹھیز سٹورز نے کہا کہ2027 سے 2030 تک تمام پہلے سے لگے ہوئے اور نئے لگنے والے پلانٹس کو جدید RO ٹیکنالوجی، کمپیوٹرائزڈ نظام اور آن لائن مانیٹرنگ سے منسلک کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...