خودساختہ مہنگائی، منافع خور مافیا کو چھوٹ، شہری پریشان

خودساختہ مہنگائی، منافع خور مافیا کو چھوٹ، شہری پریشان

ایل پی جی سلنڈر67سو، ٹماٹر350،گوشت ، روٹی نان پہنچ سے دور ہوگئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر) مصنوعی منافع خوری عروج پر، پریشان حال عوام بلبلا اٹھے ، انتظامیہ کے عدم کنٹرول اور منافع خور مافیا کو کھلی چھٹی ملنے پر سمبڑیال تحصیل میں مصنوعی مہنگائی نے عام آدمی کو مشکلات میں مبتلا کردیا، اشیاء ضروریہ کی سرکاری ریٹ سے زائد وصولی پر عوام بلبلا اٹھے ، ہوش ربا مصنوعی مہنگائی کے باعث سبزیوں پھلوں، اور دیگر اشیاء خورونوش کے ریٹ آسمانوں کو چھونے لگے ، غریب کا دو وقت کی روٹی کھانا اور گھر والوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا، تفصیلات کے مطابق انتظامہ کی طرف سے منافع خوروں کو شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کھلی چھٹی ملنے کے باعث ملک کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل سمبڑیال خود ساختہ مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری نے عام غریب آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے ، آسمان کو چھوتی مہنگائی میں ایل پی جی گیس گھریلو سلنڈر 6700 روپے ، ٹماٹر 350 روپے کلوگرام، 5 کلو پیاز 1300 روپے ، انڈے فی درجن 300 روپے ، کھلا دودھ 250 روپے کلو، دہی 270 روپے کلو، چینی 160 روپے کلو، دال چنا 250 روپے ، دال مونگ 280 روپے ، آٹا 160 روپے کلو، کوکنگ آئل اوسط 670 روپے فی کلو گرام، چھوٹا گوشت 24 تا 25 سو روپے ، بڑا گوشت 1400 سو روپے کلوگرام، روٹی 20 روپے ،نان 30 روپے اور دیگر اشیاء خوردونوش بھی سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے ۔خورد نوش کے ان نرخوں پر ایک غریب متوسط طبقہ کے گھرانے کا پیٹ پالنا اور جینا مشکل ہو گیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ سے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ وہ اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پال سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...