اے سی عبدالقدیر زرکون کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ہریاوالہ کا دورہ ، جائزہ

اے سی عبدالقدیر زرکون کا مریم نواز  ہیلتھ کلینک ہریاوالہ کا دورہ ، جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ہریاوالہ کا دورہ، طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے مریم نواز ہیلتھ کلینک ہریاوالہ کا دورہ کیا اور۔۔۔

 وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملے کی دستیابی، ادویات کے اسٹاک، صفائی ستھرائی اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور طبی سہولیات کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی۔ مریضوں نے کلینک میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...