ایڈمنسٹریٹر برسلز سٹی محمد ناصر کی پاکستان ہائی کمیشن سے ملاقات

ایڈمنسٹریٹر برسلز سٹی محمد ناصر کی  پاکستان ہائی کمیشن سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر برسلز سٹی محمد ناصر کی رکنِ یورپی پارلیمنٹ اوندرے دوستال کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن سے ملاقات، لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی کانفرنس’’بدلتی دنیا میں برطانیہ اور یورپی یونین کا کردار‘‘ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پراوندرے دوستال نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کا اپنا تجربہ بھی بیان کیا۔ انہوں نے ہائی کمیشن کو بتایا کہ ان کا دورہ واقعی ایک خوشگوار تجربہ تھا، اور وہ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان اور یورپ کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ کے منتظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...