مریم نواز کی زیرقیادت عوامی سہولیات میں اضافہ ہورہا:فاروق گھمن
پنجاب حکومت تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اقدامات کر رہی ہے
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل سینئر نائب صدر محمد فاروق گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوا ز شریف کی قیادت میں صوبے کی ترقی ،عوامی سہولیات میں اضافے او ر شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں ،عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے ۔۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب حکومت عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کی حقیقی ترقی کا اندازہ وہاں کے عوام کو حاصل سہولیات اور معیارِ زندگی میں بہتری سے لگایا جا سکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھانے اور شہری و دیہی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عام آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہی ترقی کا اصل مقصد ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments