فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں : ڈی پی او سیالکوٹ
موترہ(نامہ نگار) ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے پیشہ ورانہ فرائض کی انجا م دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ انسپکٹر نعمان احمدبٹر اورتھانہ سٹی ڈسکہ کے آئی ٹی ایکسپرٹ اعجازاحمد مغل کوبھی بہترین کارکردگی کی بناء پر تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے کہاکہ محنتی فرض شناس اور باصلاحیت پولیس اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ،پولیس فورس میں ایسے اہلکاروں کی خدمت قابل تحسین ہیں جو اپنی ذمہ دارایاں محنت لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کیساتھ انجام دیتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments