صفائی ستھرائی معیار مزید بہتر بنایا جائے :عبدالرزاق ڈوگر

صفائی ستھرائی معیار مزید بہتر بنایا جائے :عبدالرزاق ڈوگر

ایم ڈی ستھرا پنجاب گوجرانوالہ کا یوسی 27کا دورہ، جاری صفائی آپریشنز کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے علی الصبح یونین کونسل نمبر 27کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی حاضری چیک کی اور ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ مقررہ بیٹ پلان کے مطابق صفائی آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں جبکہ گلی محلوں اور بازاروں میں باقاعدہ سویپنگ اور کوڑا کرکٹ کی بروقت کلیکشن یقینی بنائی جائے ۔

دورے کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے مقامی شہریوں سے ملاقات بھی کی اور کوڑا کرکٹ کی کلیکشن، سویپنگ اور صفائی عملے کی کارکردگی کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور صفائی آپریشنز کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔شہریوں کی سہولت اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیو آر کوڈز متعارف کروائے گئے ہیں، جنہیں اسکین کرکے شہری اپنے علاقے میں کوڑا کرکٹ، گندگی اور صفائی سے متعلق شکایات باآسانی درج کروا سکتے ہیں، تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

دوسری جانب ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ کے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے واپڈا ٹاؤن سے کھیالی فلائی اوور تک اینٹی لٹرنگ و اینٹی سموگ آگاہی مہم چلائی۔ مہم کے دوران دکانداروں، ریڑھی بانوں اور مقامی شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ کوڑا کرکٹ سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے کے بجائے اپنے پاس محفوظ رکھیں اور ستھرا پنجاب کے صفائی ورکرز کے حوالے کریں۔اس موقع پر شہریوں کو بتایا گیا کہ صفائی عملے کے ساتھ تعاون اور ذمہ دارانہ شہری رویہ مؤثر ویسٹ مینجمنٹ، ماحولیاتی تحفظ اور شہر کو صاف ستھرا و خوبصورت بنانے کے لیے ناگزیر ہے ۔ ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، عوامی آگاہی اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ آپریشنز اور مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...