مریضوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین سہولت فراہم کی جا رہی:ڈاکٹر مجاہد حسین
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں 24 گھنٹے جدید سی ٹی سکین کی سہولت دستیاب،حکومت پنجاب اور میڈی کوئپس کے اشتراک سے عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انچارج شعبہ سی ٹی سکین ڈاکٹر مجاہد حسین نے کہا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں جدید ترین سی ٹی سکین مشین کے ذریعے مریضوں کو 24 گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اس مقصد کے لیے کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ عملہ دن رات ڈیوٹی پر موجود ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments