المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کا فری آئی کیمپ، مفت ادویات تقسیم
آنکھوں کی حفاظت کیلئے بروقت معائنہ اور علاج انتہائی ضروری :ندیم اشرفی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نمائندہ دنیا) المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مرکز حضرت شیخ القرآن جامع مسجد غوثیہ میں دوروزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مستحق مریضوں کو ادویات، لینز اور فری آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم اشرفی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت،افتخارحسین صدیقی،مینجر نیشنل بینک محمد فاروق چیمہ،محمد ریاض چیمہ،وحید الزمان چیمہ،ضمیر کاظمی،زاہد محمود ہاشمی،نعیم اشرف،عمر اشرف، ڈاکٹر مالک،آصف خان،بابو حامد منظور،مہر عرفان رفیع،ملک محمد مبشر کلیار،رانا محمد علی،محمد افضل طاہر،عمر رضا،محمد فاروق سمیت معززین علاقہ اور مریضوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،جنرل سیکرٹری المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پنجاب ندیم اشرفی نے کہا کہ آنکھوں کی بینائی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس نعمت کی حفاظت کے لیے بروقت معائنہ اور علاج انتہائی ضروری ہے۔ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد قابل تحسین فلاحی اقدام ہے ، جس کے ذریعے ایسے مستحق افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ دکھی انسانیت کی خدمت، غریب اور مستحق مریضوں کا علاج اور انہیں صحت کی سہولیات فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے ۔ مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کو چاہیے کہ وہ ایسے فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معاشرے کے محروم طبقات کو بھی بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments