سیالکوٹ:گریڈ 17اور 16 کے 2افسر رشوت لیتے گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نے محکمہ اکاؤنٹس کے گریڈ 17اور گریڈ 16کے دو افسر وں کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا ۔
سینئر آڈیٹر سکندر اقبال اور ڈپٹی اکاؤنٹنٹ سفیر عباس سے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کر لئے گئے ۔دورانِ تلاشی سکندر اقبال کی جیب سے مختلف تہوں میں موجود 6لاکھ 30ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments