گورنر نے ہلال پاکستان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ شیرپا ؤکالونی کا افتتاح کردیا
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہیں روایتی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ،ڈیٹا سائنس اور دیگر فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
تعلیم کے ساتھ عملی ہنر کا حصول نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور خود روزگار کے قابل بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرپاؤ کالونی، بن قاسم کراچی میں ہلال پاکستان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے ادارے کے قیام کو نوجوانوں کو معیاری فنی تعلیم اور جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ رہی ہے ، ایسے میں نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments