سائبر فراڈ گینگ پکڑا گیا، تاریخ کی بڑی ریکوری
این سی سی آئی اے کی کارروائی، امریکا میں بزرگ شہریوں سے نوسربازی کرنے والے 5 پانچ گرفتار ملزمان میں سے دو کراچی کی بڑی درسگاہ سے فارغ التحصیل ، 11ڈیجیٹل ڈیوائسزاور 4 مہنگی گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبرملزمان گرفتار،15کروڑ نقد اور6کروڑ مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی شہریوں، خصوصاً بزرگ افراد کو میڈیکل آلات اور ہیلتھ انشورنس کے نام پر دھوکہ دینے والے بین الاقوامی فراڈ کال سینٹرکے گٹھ جوڑکوبے نقاب کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے نے کارروائی کے دوران جن پانچ ملزمان کو گرفتار کیا اُن میں سے دو کراچی کی معروف درس گاہ سے پاس آؤٹ ہیں۔اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران 15کروڑ روپے نقد اور6کروڑ مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کے علاوہ 4 مہنگی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں جبکہ گرفتارملزمان سے 11ڈیجیٹل ڈیوائسزبھی تحویل میں لی گئیں،ملزمان نے برآمد شدہ بھاری رقم چرچ کے احاطے میں پارک گاڑی کے اندرچھپائی ہوئی تھی۔ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے کراچی شہزاد اکبر نے بتایا کہ اس کے علاوہ گزشتہ 6برسوں کے دوران ملزمان کے زیراستعمال 23بینک اکاونٹس میں ایک ارب 20کروڑ روپے کی رقوم کی منتقلی ہوئی۔ ملزمان 2020 سے 2025 کے دوران کراچی میں مختلف دفاتر سے مبینہ طور پر بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک چلا رہے تھے ، جس کے لیے گلوبل ریسورس گروپ، فینکس مارکیٹنگ سلوشن اور دی کال سلوشن کے نام استعمال کیے گئے ۔ ملزمان امریکہ میں بزرگ شہریوں کو فون کرکے ڈوریبل میڈیکل ایکوپمنٹ (ڈی ایم ای) مصنوعات کی سہولت، انشورنس کوریج اور فوائد کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرتے تھے ،
جس کے ذریعے شہریوں کی ذاتی اورطبی معلومات حاصل کی جاتی تھیں اور پھر حاصل کردہ معلومات امریکی میڈیکل بلنگ پارٹنرکو فراہم کی جاتی تھیں، جہاں میڈیکیئر،ہیومانا اور یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر سمیت امریکی ہیلتھ انشورنس اداروں کے خلاف مبینہ طور پرغیرقانونی بلنگ کلیمز جمع کرائے جاتے تھے ۔این سی سی آئی اکے مطابق بلنگ پارٹنر اپنے کمیشن اور اخراجات نکالنے کے بعد باقی رقم مبینہ طور پرملزمان میں تقسیم کرتا تھا، گرفتارملزمان میں بلال احمد،اسد علی عباسی،طلحہ یونس، ملک ریاض عرف شیزی اورعبدل وحید شامل ہیں،مقدمے میں پانچ دیگر نامزد ملزمان جن میں ایک بینک برانچ منیجر مفرور ہے ۔شہزاد اکبرکے مطابق کارروائی میں15 کروڑ روپے نقد اور کرنسی گننے والی مشین، چار گاڑیاں جن میں ٹویوٹا فورچیونر، ٹویوٹا ریوو، ایم جی اور کیا سونک برآمد کی گئی ہیں۔ گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 4 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ بائنانس اکاؤنٹ میں موجود 223 ہزار 309 امریکی ڈالر سے زائد کی ڈیجیٹل کرنسی کی نشاندہی کی گئی ہے ، جس کی فریزنگ کے لیے ایکسچینج سے درخواست کی گئی ہے ۔ شہزاداکبرکا کہنا تھا کہ یہ بنیادی طورپر دودوستوں کی کہانی ہے جن کا تعلق میرپورخاص سے ہے ،ان دونوں نے کراچی کی ایک معروف تدریسی ادارے سے تعلیم حاصل کی، جس کے بعد اس دھندے سے منسلک ہوئے ۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 134/2026 درج کرلی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments