اغواء برائے تاوان کیس میں سابق ایس ایچ او سچل کی ضمانت منسوخ

 اغواء برائے تاوان کیس میں سابق ایس ایچ او سچل کی ضمانت منسوخ

ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا،عدالت کی گواہان کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں سابق ایس ایچ او سچل شعیب شوٹر کی ضمانت منسوخ کردی، عدالت نے گواہان کو قتل اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے کے الزام ثابت ہونے پر ملزم کو ضمانت کا غلط استعمال کرنے کا مرتکب قرار دیا، ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ عدالت میں مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ملزم شعیب شوٹر مقدمے کے گواہان کو قتل اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے رہا ہے ، جس سے گواہان کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم شعیب شوٹر کے خلاف گواہان کو دھمکیاں دینے کا الزام ثابت ہوا ہے ، ملزم نے ضمانت پر رہائی کا غلط استعمال کرتے ہوئے مقدمے کے گواہان کو ہراساں کیا۔عدالت نے پولیس کی جانب سے گواہان کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گواہان کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ، اس طرح کی صورتحال سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد کم ہوگا۔ شعیب شوٹر کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں شہری کے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...