سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا حکومت کا اہم قدم ،شرجیل میمن

سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا حکومت کا اہم قدم ،شرجیل میمن

نوجوان صرف صوبے کا مستقبل نہیں بلکہ آج کی سب سے بڑی طاقت ہیں

کراچی(سٹی ڈیسک )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو اسکالرشپس، فنی تربیت، روزگار اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ ہاری کارڈ کے بعد سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا سندھ حکومت کا ایک اہم قدم ہے ، جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہی ہے اور نوجوانوں کو محض وعدے نہیں بلکہ تعلیم، روزگار اور آگے بڑھنے کے عملی مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو بینکنگ، ڈیجیٹل سہولیات اور مالی معاونت تک رسائی حاصل ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ نوجوان اس پروگرام سے مستفید ہوں گے ، جبکہ آئندہ مراحل میں اس تعداد کو بڑھا کر دس لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز، الیکٹرک بائیکس اور کاروباری ضروریات کے لیے آسان شرائط پر مالی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوان صرف صوبے کا مستقبل نہیں بلکہ آج کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، روزگار کے حصول اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...