بس اسٹینڈ کے باوجود ٹرانسپورٹرز شاہراہوں پر قابض،شہری پریشان
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والے بس اسٹینڈ کے باوجود ٹرانسپورٹرز شاہراہوں پر قابض، شہری ٹریفک جام سے پریشان۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بس اسٹینڈ تعمیر ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے مسافروں کو بٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب حکومت نے ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے بھاری رقم خرچ کرکے بس اسٹینڈ تعمیر کیا ہے تو پھر شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ اڈے کیوں قائم ہیں؟ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، میونسپل انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بس اسٹینڈ کو مکمل فعال بنایا جائے اور شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments