صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ آج نوشہرہ ورکاں کا دورہ کریں گے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ آج نوشہرہ ورکاں کا دورہ کریں گے جہاں وہ موضع مٹوبھائیکے میں واقع تاریخی گوردوارہ دربار صاحب گرو گوبند سنگھ جی چھٹی بادشاہی کا معائنہ کریں گے ۔
گوردوارے کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس پر تقریباً سات کروڑ روپے لاگت آئے گی گوردوارے کی اراضی پر مختلف افراد کے غیر قانونی قبضے بھی واگزار کروا کر زمین گوردوارہ انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments