عوامی ریلیف کیلئے تحریک جدوجہد کامیاب ہوگئی:لیاقت بلوچ

عوامی ریلیف کیلئے تحریک جدوجہد کامیاب ہوگئی:لیاقت بلوچ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نائب امیر جماعتِ اسلامی اور حکومت سے مذاکرات کے لئے جماعتِ اسلامی کی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی ملکی معیشت میں بہتری لانے۔۔۔

 پیداواری لاگت کو قابلِ برداشت بنانے کے لئے آئی پی پیز کے ملکی معیشت کیلئے ہولناک معاہدوں پر نظرثانی اور پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمہ اور عوامی ریلیف کے لئے تحریک/جدوجہد دوسرے مرحلہ میں کامیاب ہوگئی۔ جماعتِ اسلامی کے کارکنان، خواتین، نوجوانوں، طلبہ و طالبات، مزدوروں، کِسانوں، تاجر برادری اور سِول سوسائٹی کے تمام طبقات کی نمایاں شرکت نے ملک کے سیاسی محاذ پر مثبت، بامقصد اور عوامی ریلیف کی سیاسی جمہوری قومی مزاحمت کی کامیابی سے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں سے نجات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کے لئے قابلِ برداشت بنانے کی جدوجہد کامیاب ہوئی ہے ، اب عوام کو ظلم کے نظام سے نجات دِلانے اور قومی معیشت کی بحالی، سیاسی بحرانوں کے خاتمہ، قومی ڈائیلاگ اور قومی ترجیحات پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کی جدوجہد کا مرحلہ شروع ہوگیا جو پوری قوم کے لئے بابرکت بنے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...