سیالکوٹ13:ایکڑ سرکاری اراضی قابضین سے واگزار
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر ثنائشرافت کی بڑی کارروائی، 13 ایکڑ سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کروالی۔
تفصیلات کے مطابق پسرور کے موضع میہتاب پور ہنجلی میں اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنائشرافت کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئی۔آپریشن کے دوران تحصیلدار پسرور اور محکمہ مال کی ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ گرداور، متعلقہ پٹواری، ریونیو ٹیم، پیرا فورس اور پولیس کے اہلکار بھی موقع پر موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments