ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال حادثات کا سبب :مدثر صدیق

 ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا  استعمال حادثات کا سبب :مدثر صدیق

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مدثر صدیق نے کوتھم کیمپس میں کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے ، اس لیے ڈرائیونگ کے وقت موبائل فون کے استعمال سے مکمل گریز کیا جائے ۔

انہوں نے طلبہ کو ہیلمٹ کے لازمی استعمال کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار دورانِ ڈرائیونگ معیاری ہیلمٹ ضرور پہنیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ دیگر حفاظتی سامان کے استعمال، رفتار کو مناسب رکھنے اور احتیاط سے گاڑی چلانے کی بھی تلقین کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...