سیالکوٹ:انچارج پی ڈی ایم اے پسرور رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )سی او اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی کی بڑی کارروائی ۔
ملزم لقمان اکبر انچارج پی ڈی ایم اے پسرور 30ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار رقم برآمد۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کی کارروائی کرتے ہوئے محمد لقمان،انچارج اربن یونٹ، پی ڈی ایم اے پسرور کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت مستفید ہونیوالے وارث نامی شخص کی دوسری قسط جاری کروانے کے عوض رشوت طلب کی اور وصول کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments