خواتین کے تحفظ کیلئے معاونت کی جارہی ہے :عمران کسانہ

خواتین کے تحفظ کیلئے معاونت کی جارہی ہے :عمران کسانہ

ضلعی آفیسر پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سیالکوٹ کا آگاہی سیمینار سے خطاب

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سیالکوٹ کے ضلعی آفیسر عمران کسانہ نے کہا ہے کہ خواتین کو درپیش سماجی مسائل،گھریلو اور صنفی بنیاد پر تشدد کی مختلف صورتوں کے قانونی حقوق ،تحفظ کیلئے موجود ادارہ جاتی نظام اور متاثرہ خواتین کو فوری بروقت قانونی اور سماجی معاونت کی جارہی ہے اس کے ساتھ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور صنفی معاونت کے فروغ کا پیغام معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کیلئے 16 روزہ آگاہی مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کے سٹاف کے ساتھ منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔محمد عمران کسانہ نے کہا کہ 16 روزہ آگاہی مہم کی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل میں خواتین کی عزت ،احترام، مساوی حقوق اور عدم تشدد کے رویوں کو فروغ دینے کے اقدامات بھی مہم کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کو فوری مفت طبی،قانونی معائنہ اور طبی امداد،خواتین اور بچوں کیلئے شیلٹر/دارلامان کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...