جلالپور جٹاں :اندھا قتل،مقتول کی بیوی ،سوتیلا بیٹا قاتل

 جلالپور جٹاں :اندھا قتل،مقتول کی بیوی ،سوتیلا بیٹا قاتل

مقتول اور اسکی بیوی دونوں کی دوسری شادی تھی جن میں ناچاقی چل رہی تھی

جلالپور جٹاں (نامہ نگار) تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کی اہم کارروائی، کلاچور میں اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی بیوی اور سوتیلا بیٹا قاتل نکلے ۔ ملزمان گرفتار ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کے نوٹس پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع اور فرانزک شواہد کی مدد سے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 نومبر 2026 کو آفتاب احمد نے تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کو اطلاع دی کہ علاقہ کلاچور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اس کے بھائی کو قتل کر دیا ہے ۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم کی معاونت سے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے اور جدید تفتیشی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مقتول کی بیوی کوثر بی بی اور سوتیلے بیٹے زین کو گرفتار کر لیا۔دورانِ ابتدائی تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول اور اس کی بیوی دونوں کی دوسری شادی تھی اور ان کے درمیان گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔ ملزمہ نے گھریلو تنازعات کے بارے میں اپنے بیٹے کو بتایا، جو وقوعہ سے تین روز قبل بیرونِ ملک سے پاکستان آیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ماں اور بیٹے نے باہمی مشاورت سے قتل کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ کے روز فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...