پنڈی بھٹیاں:حافظ آباد روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام،شہری خوار
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )اہم شہروں کو موٹر وے سے ملانے والی اہم شاہراہ حافظ آباد روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی اور ٹریفک جام میں ایمبولینسز کے علاوہ دیگر گاڑیوں کے مسافر بھی انتظار کی سولی پر لٹکے رہے جبکہ چند قدم کے فاصلے پر موجود ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے اھلکار گھنٹوں بعد موقع پر پہنچے یہاں یہ امر قابل زکر ہے
کہ پٹرولنگ پولیس کی چوکی بائی پاس چوک میں موجود ہے اور اسی چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار بھی دن رات گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف ہوتے ہیں لیکن چند قدم کے فاصلے پر ٹریفک جام ہونے کے گھنٹوں بعد پہنچے پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے فیصل آباد سے آنے والی ٹریفک اب اسی سڑک سے سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک بہت زیادہ ہو چکی ہے جس سے ائے روز ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور گھنٹوں مسافر ٹریفک جام کی وجہ سے انتظار کی سولی پر لٹکے رہتے ہیں۔ جبکہ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے سڑکوں پر ٹریفک چیکنگ کی آڑ میں لوٹ مار میں مصروف رہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments