ڈسکہ و گردو نواح میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ڈسکہ و گردو نواح میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

15کلو کا تھیلا 2800 روپے تک پہنچ گیا، چکی کا آٹا180روپے کلوفروخت

ڈسکہ(نامہ نگار ) ڈسکہ و گردو نواح میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، روٹی ونان بھی مہنگے 15 کلو کا تھیلا 2800روپے تک پہنچ گیا، چکی کا آٹا180روپے کلوفروخت ،شہری پریشان اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،پنجاب بھر کی طرح ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں آٹے کی قیمت میں روانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو نے لگا، 15 کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے ہول سیل اور 2800 پر چون میں فروخت ہونے لگا، چکی مالکان آٹا 180 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ نان بائیوں نے روٹی نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ بتایا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گیا۔ 10 کلو کے بیگ پر سرکاری ریٹ سے 75 روپے زائد لیا جارہا ہے جبکہ اسکی کوالٹی انتہائی ناقص دی جارہی۔ڈسکہ شہر میں 15 کلو آٹا کی تھیلا کی فروخت زیادہ ہوتی ہے جسکا ریٹ بھی مرضی وصول کیا جارہا ہے ، چکی مالکان نے بھی گندم کا آٹا180 روپے فی کلوکر دیا۔ دوسری طرف نان بائیوں نے بھی آٹے کی قیمت میں اصافہ کے بعد روٹی کی قیمت بڑھادی، روٹی کئی مقامات پر 25 روپے اور نان 35 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ انکا کہنا ہے گیس ، آٹا، فائن آٹا کے نرخ بڑھ گئے ہیں اس وجہ سے ہم مجبور ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...