5ملزم گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے 20 لٹر سے زائد شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
گنجمنڈی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے کر 10لٹر، صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10لٹر اور آر اے بازار پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 1بوتل شراب برآمد کی جبکہ نیوٹاؤن پولیس نے دو افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا۔