2روز قبل رہائی پانے والے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
نوشہرہ(نمائندہ دنیا)نوشہرہ جیل سے دو روز قبل ضمانت پر رہائی پانے والے 26سالہ نوجوان کی تشدد زدہ پھانسی لگی نعش برساتی نالے سے برآمد۔
مقتول کی والدہ کے مطابق مقتول احتشام کی 20 دسمبر کو ضمانت ہوئی مگر وہ گھر نہیں پہنچا۔ گزشتہ روز نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول احتشام عرف شانی عادی مجرم تھا۔