رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے زیرِاہتمام 27ویں IEEEانٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کا مقصد کمپیوٹنگ اور ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیق، جدت اور علمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے خطاب میں بین الشعبہ جاتی تحقیق کی اہمیت اور عالمی سطح پر درپیش تکنیکی چیلنجز کے حل میں تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر خالد اور پروفیسر عرفان حیدر شامل تھے۔