اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 36 افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 36 افراد تھانے بند

112افراد، 203گھروں، 171موٹرسائیکلوں اور 74گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار اور تھانہ بنی گالہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 112افراد، 203گھروں، 171موٹرسائیکلوں اور 74گاڑیوں کو چیک کیا، جانچ پڑتال کیلئے 36مشکوک افراد اور 12موٹرسائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں