نوشہرہ،راہزنوں نے معلمہ کو لوٹ لیا
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ کینٹ جی ٹی روڈ اسماعیل آباد وتڑ کے مقام پر موٹرسا ئیکل سوار راہزنوں نے خاتون ٹیچر کو گن پوائنٹ پر ۔۔۔
پرس ،لیپ ٹاپ ،موبائل فون اور رقم سے محروم کر دیا ،لیڈی ٹیچر کی چیخ و پکار پر لوگوں کے جمع ہونے پر راہزن فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ نوشہر ہ کینٹ میں متاثرہ خاتون کے بھائی ماجد خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔