ریسکیو 1122راولپنڈی، گزشتہ سال 6لاکھ 64ہزار شہریوں نے مدد کیلئے رابطہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی میں گزشتہ سال کے دوران 6لاکھ 64ہزار سے۔۔۔
زائد شہریوں نے مدد کیلئے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ہیلپ لائن پر 6,42,588کالز موصول ہوئیں جن میں سے 78,371کالز حادثات اور ہنگامی واقعات سے متعلقہ تھیں۔ ریسکیو راولپنڈی کو سال 2025میں 16,748روڈ ٹریفک حادثات، 1,712آگ لگنے، 1,643جرائم سے متعلقہ واقعات رپورٹ ہوئے۔