متاثرین کی نورپور شاہاں میں مکانات کا انہدام روکنے کی اپیل

متاثرین کی نورپور شاہاں میں مکانات کا انہدام روکنے کی اپیل

سی ڈی اے آپریشن کرکے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا،متاثرین کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نورپور شاہاں کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر تنویر حسین عباسی نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ نورپور شاہاں ماڈل ویلج کے قیام کویقینی بنائیں، مکانات کو گرانے سے سی ڈی اے کو روکا جائے، سی ڈی اے آپریشن کرکے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ تنویر حسین عباسی نے ان خیالات کا اظہار جمیل عباسی، واصف عباس اعوان ایڈووکیٹ، نمبردار اشتیاق، چودھری نعیم و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نورپور شاہاں کی 17ہزار کنال سے زائد اراضی 1961،1963،1964 اور 1967کے ایوارڈ کے تحت ایکوائرکی گئی اور سی ڈی اے نے 1964کے ایوارڈ میں متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے تحریری ضمانت دی تھی۔ جون 2025میں عدالت نے اپنے فیصلے میں نورپورشاہاں ماڈل ویلج کے قیام کے حوالے سے مکمل گائیڈ لائن دی تھی تاہم سی ڈی اے نے عدالتی فیصلے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے متاثرین کیخلاف زبردستی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں