راولپنڈی،1300کلو ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد

راولپنڈی،1300کلو ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد

کارروائی گنج منڈی میں کی گئی، سالٹ چاول کی بوریوں میں چھپاکر رکھا گیا تھا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے 1300کلو ممنوعہ چائنیز سالٹ پکڑ لیا۔ فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروا ئی گنج منڈی میں کی، چائنیز سالٹ کی مالیت 3لاکھ 75ہزار روپے بتا ئی گئی ہے۔ چائنیز سالٹ کارگو سروس کیخلاف کارروائی کے دوران ملا جو چاولوں کی بوریوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ممنوعہ چائنیز سالٹ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہے، یہ سالٹ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں