ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

چودھری کاشف بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری، محمد نزاکت آڈیٹر منتخب ہوگئےصدر، نائب صدر، سیکرٹری سمیت 27امیدواروں کا فیصلہ 10جنوری کو ہو گا

راولپنڈی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 27-2026 کیلئے الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ چودھری کاشف متین آئندہ سال کیلئے بار کے بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری اور محمد نزاکت آڈیٹر منتخب ہوگئے جبکہ دیگر نشستوں پر 27امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ سینئر وکیل ساجد الیاس بھٹی کی سربراہی میں 20رکنی الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق صدارت کی نشست پر اسد محمود راجہ، سردار بلال قیوم، طارق محمود، ساجد اعوان امیدوار ہوں گے، نائب صدر کی نشست پر شازیہ یاسین ہاشمی (شانزے) اور محمد عمران کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ سیکرٹری کی نشست پر 5امیدوار میدان میں ہیں جن میں ساجد رضا خان بلوچ، سید اقتدار حسین شاہ، شہناز بیگم راجہ، قمرالحق نیازی اور مہران اعجاز انور شامل ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر احسن سلیم منج اور شیخ صدام طارق کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر عبدالقدوس، محمد عمر اور مہر عامر شہزاد امیدوار ہیں۔ پولنگ 10جنوری کو صبح 8بجے سے شام 4بجے تک ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں