قائد اعظم یونیورسٹی ، گرلز ہاسٹل میں نوجوان کے گھسنے کا واقعہ ،انکوائری کمیٹی قائم

قائد اعظم یونیورسٹی ، گرلز ہاسٹل میں نوجوان کے گھسنے کا واقعہ ،انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قائد اعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں نوجوان لڑکے کے گھسنے کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات ہاسٹلز کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر کی ۔۔۔

زیر صدارت اجلاس میں واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ چند فیصلہ کن اقدامات کی منظوری دی گئی ہے ۔ واقعے سے متعلق درج کردہ ایف آئی آر میں نظرثانی کی جائے گی تاکہ تمام پہلوؤں کو قانونی شکل دی جا سکے ۔ فوری حفاظتی اقدامات کے تحت گرلز ہاسٹلز کے اندر اور ان کے اردگرد سکیورٹی پٹرولنگ میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ممکنہ خفیہ کیمروں کی نشاندہی کے لیے ہاسٹلز میں تکنیکی سویپ کروانے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ ہر گرلز ہاسٹل میں دو خواتین سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ خصوصی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں