بلوچستان یونیورسٹی کے شعبۂ قانون کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

بلوچستان یونیورسٹی کے شعبۂ قانون کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) تربت میں واقع بلوچستان یونیورسٹی کے شعبۂ قانون کے 20رکنی طلبا کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔سینیٹر جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضامن ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلبا یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں تو وہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ۔۔۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس، بالخصوص ایوانِ بالا (سینیٹ) کے کردار، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے دائرۂ کار اور کام کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں