وکیل شیخ رؤف قتل کیس گرفتار ملزم پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وکیل شیخ رؤف قتل کیس گرفتار ملزم پانچ  روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والے وکیل شیخ رؤف کیس میں گرفتار ۔۔۔

ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم واجد خان کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور کہاگیاکہ گاڑی برآمد کرنی ہے دیگر تفتیش بھی کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔مالاکنڈ ایجنسی کے ملزم واجد خان کو پولیس نے جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں