سرکاری ریکارڈ میں اہم جغرافیائی مقامات کے ناموں کے درست اور تاریخی ہجے باضابطہ طور پر نافذ
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ میں اہم جغرافیائی مقامات کے ناموں کی درست اور تاریخی ہجوں کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ، اس اقدام کے تحت اب پوٹھوہار،دریائے۔۔۔
سواں اور نالہ لئی کے مستند اور معیاری نام استعمال کیے جائیں گے جو معروف مورخ اور ماہر آثار قدیمہ مرحوم پروفیسر احمد حسن دانی کی تحقیق اور رہنمائی کے مطابق ہیں۔ کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری دستاویزات، ریکارڈ، نقشوں اور سائن بورڈز میں ان مقامات کے درست انگریزی نام یعنی پوٹھوہار،دریائے سواں اور نالہ لئی استعمال کریں۔