ہری پور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر وکیل عنایت اﷲ ایڈووکیٹ جاں بحق
ہری پور (اے پی پی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کے سینئر وکیل عنایت اﷲ خان ایڈووکیٹ کو ہفتہ کے۔۔۔
روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ افسوسناک واقعہ چھوہر شریف بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ وا قعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے وا قعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔